سٹی 42: تھائی لینڈ کے شہر پٹایا میں منعقدہ ایشین انڈور روئنگ چیمپئن شپ ہوئی جس میں پاکستان نے 10 گولڈ سمیت 14 میڈلز جیت لیے
ایشین انڈور روئنگ چیمپئن شپ میں تاریخ سازکامیابی ہوئی ، پاکستان نے10گولڈ، 3چاندی، 1 کانسی کا میڈل جیت لیا،پاکستان نے کُل 14میڈلز اپنےنام کر لیے ، چیمپئن شپ میں 25 ممالک نے حصہ لیا ، پاکستان روئنگ ٹیم نے بھارت، ایران، تھائی لینڈ، جنوبی کوریا اور جاپان کو پیچھے چھوڑ دیا ،پاکستانی کھلاڑیوں نے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا پرچم بلند کیا، فضاؤں میں قومی ترانہ گونجا


ایونٹ میں شاندار کارکردگی دکھانے کے بعد قومی ہیروز کا وطن واپسی پر فقیدالمثال استقبال کیا گیا
روٸنگ فیڈریشن اور دیگر اسٹیک ہولڈرز نے وفاقی حکومت، پاکستان سپورٹس بورڈ، پنجاب سپورٹس بورڈ سے اپیل کی کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرنے کیلیے انکےاعزاز میں تقریب منعقد کرنے سمیت نقد انعامات سے نوازا جائے، روئنگ کے کھلاڑی بھی اب عالمی سطح پر میڈل حاصل کرنے کے لئے تیار ہیں، وفاقی اور پنجاب حکومت اس کھیل کی سرپرستی کرے