ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی میں 24 گھنٹوں میں چھٹا زلزلہ، اللہ اکبر کی صدائیں، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں سے باہر

کراچی میں 24 گھنٹوں میں چھٹا زلزلہ، اللہ اکبر کی صدائیں، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں سے باہر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:شہر قائد میں یکے بعد دیگرے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے جانے لگے، ضلع ملیر اور لانڈھی گزشتہ روز سے زلزلوں کی زد میں، دونوں اضلاع میں 24 گھنٹوں کے دوران چھٹی بار زلزلے کے جھٹکےمحسوس کئے گئے۔

شاہ لطیف کالونی، بھینس کالونی، ملیر، شیر پاؤ ، قائد آباد اور لانڈھی میں جھٹکے محسوس کئے گئے، شہریوں کی اللہ اکبر کی صدائیں، کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں سے باہر نکل آئے۔ 

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 2.2 ،گہرائی 29 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی، زلزلہ دوپہر 12 بج کر 17 منٹ پر آیا ، زلزلے کا مرکز ملیر کا جنوب مشرق تھا،شہری فیکٹریوں ، گھروں سے باہر کھلے آسمان تلے بیٹھ گئے ۔

گزشتہ روز شام 5 بجے پہلے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، دوسری بار رات سوا ایک بجے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ،تیسری بار 2 بجے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔

چوتھی بار آج صبح دس بج کر انتیس منٹ پر جھٹکے محسوس کئے گئے، پانچویں بار صبح 11 بج کر 4 منٹ پر آیا۔

رات گئے مختلف علاقوں میں مساجد سے اذانیں دی گئیں، بیشتر علاقوں میں شہریوں نے خوف سے رات گھروں کے باہر گزاریں۔