کلیم اختر: مالی سال 2024-25کااختتام قریب، ایف بی آرنےریونیوریکوری تیزکر دی,بڑےٹیکس دہندگان کیخلاف مؤثرکارروائیاں، ریکوری ہرصورت یقینی بنانےکافیصلہ کر لیا۔
آئندہ 3ہفتوں میں بھرپورکوششوں کرنے کی ہدایات اور فیلڈفارمیشنزالرٹ کر دی گئیں۔چھوٹےٹیکس گزاروں پربھی نظر، فائلرز اورنان فائلرزکی ٹریکنگ سسٹم سےجانچ کاعمل شروع کر دیا گیا۔سیمنٹ اورتمباکوانڈسٹری کی ڈیجیٹل نگرانی مکمل فعال کرنےکاعمل تیزکردیاگیا۔شوگرملزوبیوریجزپلانٹس میں تعینات عملےکومانیٹرنگ مزیدسخت کرنےکی ہدایات کر دی گئیں۔
تمام زونزکوٹیکس مہم میں تیزی لانےکی ہدایات جاری کی گئیں۔صنعتوں کی پیداوار، سپلائی چین، انوائس سسٹم کا مکمل ڈیجیٹل ٹریکنگ پلان تیار کر لیا۔مانیٹرنگ ٹیموں کو ریئل ٹائم ڈیٹا کی بنیاد پر کارروائی کی ہدایات کی گئی۔
ذرائع ایف بی آر کے مطابق انڈسٹری سےٹیکس چوری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔