ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کہانی ختم، اداکارہ عظمی خان نے مقدمہ واپس لے لیا

کہانی ختم، اداکارہ عظمی خان نے مقدمہ واپس لے لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(یاور ذولفقار) سوشل میڈیا پر ناانصافی کا ڈھنڈورا پیٹنے والی اداکارہ عظمی خان نے ملک ریاض کی بیٹیوں کے حق میں بیان دیتے ہوئے مقدمہ واپس لے لیا۔

سوشل میڈیا پر اداکارہ عظمی خان پر ہونے والے تشدد کے خلاف ہونے والا واقعہ اپنے انجام کو پہنچ گیا۔ مقدمے کی مدعیہ عظمی خان اور ہماخان نے عدالت میں مقدمے میں نامزد تینوں خواتین ملزمان کو معاف کردیا ۔عدالت میں اداکارہ عظمی خان نے ملک ریاض کی بیٹیوں کے تشدد کے بعد کیس میں مزید کارروائی نہ کرنے کا بیان قلمبند کروا دیا۔

اداکارہ عظمی خان نے کینٹ کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نعمان ناصر کے روبرو اپنا بیان قلمبند کروایا۔اداکارہ عظمی خان اور ہما خان نے ضابطہ فوجداری کی دفعہ 164 کے تحت بیان قلمبند کروایا۔ ادکارہ نے اپنے بیان میں کہا کہ ملک ریاض کی بیٹیوں کیخلاف مقدمہ غلط فہمی کی بنیاد پر درج کروایا۔ ملک ریاض کی بیٹیوں کیخلاف درج کروائے گئے مقدمہ میں کوئی گواہی یا شہادت پیش نہیں کرنا چاہتی، مقدمہ میں تاحال کوئی چالان نہیں آیا اس لئے مزید کارروائی نہیں کرنا چاہتی۔ عدالت ملزمان پر درج مقدمہ خارج کرنے کا حکم دے۔

واضح رہے 22 مئی کو عظمی خان پر تشدد کرنے کا وعوقہ شوشل میڈیا پر وائرل ہوا تھا جس کے بعد عظمی خان کی درخواست پر تھانہ ڈیفنس سی پولیس نے آمنہ ملک ،پشمینہ ملک اور عنبر ملک کے خلاف مقدمہ درج کیا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer