سٹی 42: شہر کی تمام مارکیٹوں میں فائر سیفٹی اقدامات یقینی بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا ۔
والڈ سٹی اتھارٹی کی مارکیٹ کمیٹیوں کو فائر سیفٹی اقدامات پر عملدرآمد کی ہدایت کردی گئی ۔ فائر سیفٹی سے متعلق والڈ سٹی بلڈنگ ریگولیشنز 2017 پر عملدرآمد کے احکامات جاری کیے گئے ۔ تجارتی مارکیٹوں میں آتشزدگی کے خطرات کے پیش نظر اقدامات یقینی بنانا ہونگے۔دکانداروں ،مارکیٹ انتظامیہ کو فائر سیفٹی ہدایات پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت دی ۔
ہر مارکیٹ میں فعال فائر ایکسٹنگوشرز نصب اور ہر وقت قابل استعمال رکھنے کا حکم جاری کردیا گیا ۔ آتشزدگی سے نمٹنے کیلئے معیاری فائر ایکسٹنگوشرز کی تنصیب لازمی قرار دے دی گئی۔
فائر الارم، فائر ڈیٹیکشن اور فائر فائٹنگ سسٹمز نصب اور فعال رکھنا لازمی قراردیا گیا ۔ ناقص، خستہ حال یا اوور لوڈڈ بجلی کی وائرنگ فوری تبدیل کرنے کا حکم جاری کردیا ۔ مارکیٹوں میں سوئچ بورڈز، بجلی کی تقسیم کے نظام اور وائرنگ کو محفوظ بنانے کی ہدایت کردی ۔ ایمرجنسی راستے، سیڑھیاں اور فائر بریگیڈ کی رسائی کے راستے کھلے رکھنا لازمی قرار دیا ۔ ہنگامی صورتحال میں فوری انخلا کیلئے ایگزٹ پوائنٹس پر رکاوٹیں ختم کرنے کی ہدایت کردی۔
تمام فائر سیفٹی آلات کی باقاعدہ جانچ، مرمت اور دیکھ بھال یقینی بنانا بھی لازمی قرار دیا گیا ۔ مارکیٹوں کو 7روز میں فائر سیفٹی اقدامات مکمل کر کے رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیا گیا ۔ رپورٹ کے ساتھ تصاویر بطور ثبوت والڈ سٹی آف اتھارٹی کو فراہم کرنا لازمی قرار دیا ۔ مقررہ مدت میں ہدایات پر عمل نہ کرنے والوں کیخلاف قانونی کارروائی کا عندیہ دے دیا
والڈ سٹی اتھارٹی کے مطابق خلاف ورزی پرمارکیٹ سیل اور دیگر قانونی اقدامات کیے جائینگے۔
Stay tuned with 24 News HD Android App