جنید ریاض: وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے باغبانپورہ میں پیش آنے والے اسکول واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ضلعی ایجوکیشن اتھارٹی سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔
وزیر تعلیم نے واقعے کی فوری اور شفاف تحقیقات کی ہدایت دیتے ہوئے استفسار کیا ہے کہ حکومتی پابندی کے باوجود سمر کیمپ کلاسز کیوں جاری تھیں۔
انہوں نے متعلقہ حکام کو اس حوالے سے مکمل وضاحت پیش کرنے کی بھی ہدایت کی۔
رانا سکندر حیات کا کہنا ہے کہ واقعے میں اگر کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی ثابت ہوئی تو ذمہ دار عناصر کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور کسی کو بھی قانون سے بالاتر نہیں سمجھا جائے گا۔
انہوں نے واضح کیا کہ واقعے میں ملوث افراد کا کڑا احتساب کیا جائے گا اور ذمہ داروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی یقینی بنائی جائے گی۔