ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روس میں ایندھن بحران، بھارت سے تیل کی درآمد کا آغاز

روس میں ایندھن بحران، بھارت سے تیل کی درآمد کا آغاز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :روس نے اپنے ملک میں پٹرول کی شدید قلت کو دور کرنے کے لیے سمندری راستے کے ذریعے بھارت سے پٹرول منگوانا شروع کر دیا ہے۔

  تیل کی صنعت سے وابستہ ذرائع نے بتایا کہ یہ قدم یوکرین کی جانب سے روس کے بجلی اور توانائی کے نظام پر کیے جانے والے حملوں کے بعد اٹھایا گیا ہے، جس کی وجہ سے روس کے کارخانوں کو نقصان پہنچا ہے۔

 اس وقت روس کے تمام علاقوں میں پٹرول کی شدید کمی محسوس کی جا رہی ہے، جس کے باعث پٹرول پمپس پر لمبی لائنیں لگی ہوئی ہیں۔

  لوگوں کو ناپ تول کر محدود پٹرول دیا جا رہا ہے اور ملک میں پٹرول کی قیمتیں ریکارڈ حد تک بڑھ گئی ہیں۔

اس صورتحال پر روس کے صدارتی محل کریملن نے بھی تصدیق کی ہے کہ روس دوسرے ممالک کے ساتھ رابطے میں ہے اور مناسب قیمتوں پر پٹرول منگوانے کے لیے بات چیت کر رہا ہے۔

  تیل کی صنعت سے وابستہ ایک ذریعے کے مطابق اب تک بھارت سے کم از کم 60 ہزار میٹرک ٹن پٹرول روس کے لیے روانہ کیا جا چکا ہے۔

  ایک اور ذرائع نے بتایا کہ 30 سے 40 ہزار ٹن پٹرول سے لدے دو بڑے بحری جہاز روس بھیجے گئے ہیں۔