ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حکومت نے 693اشیاء پر5فیصد سے 40 فیصدتک ریگیولیٹری ڈیوٹی عائدکردی

حکومت نے 693اشیاء پر5فیصد سے 40 فیصدتک ریگیولیٹری ڈیوٹی عائدکردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

بسیم  افتخار: حکومت نے معیشت کو متوازن رکھنے اور درآمدات پر قابو پانے کے لیے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے 693 اشیاء پر 5 فیصد سے 40 فیصد تک ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کر دی ہے۔ اس حوالے سے ایس آر او (Statutory Regulatory Order) بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

ایس آر او کے مطابق  گاڑیوں کے پارٹس کی درآمد پر 5 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کی گئی ہے۔ گھریلو آلات اور گاڑیوں کی کٹس پر بھی 5 فیصد ڈیوٹی لاگو ہوگی تاہم مکمل تیار شدہ گاڑیوں (CBU یونٹس) پر یہ ڈیوٹی لاگو نہیں ہوگی اور  خام مال، مشینری اور مخصوص اشیاء پر چھوٹ دی جائے گی۔
ایس آر او میں درج اہم نکات کے مطابق مقامی وینڈرز کی جانب سے آٹو پارٹس بنانے کیلئے استعمال ہونے والا خام مال ریگولیٹری ڈیوٹی سے مستثنیٰ ہے, اسپننگ مشینری میں استعمال ہونے والے ربڑ یا دھات کے چھوٹے رولرز پر بھی ڈیوٹی نہیں لگائی گئی.
چلغوزہ اور خام ماربل جیسے مخصوص اشیاء جن کے پی سی ٹی کوڈز مخصوص ہیں اُن پر بھی ڈیوٹی معاف کی گئی ہے۔
اس کے علاوہ افغانستان سے درآمد شدہ مونگ پھلی پر ریگولیٹری ڈیوٹی 10 فیصد تک کم کر دی گئی ہے۔