ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرکاری ملازمین کو تنخواہ کیش یا چیک کی صورت میں نہیں ملے گی

سرکاری ملازمین کو تنخواہ کیش یا چیک کی صورت میں نہیں ملے گی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سرکاری ملازمین کو تنخواہ صرف ڈیجیٹل طریقے سےہی دی جائیں گی، حکومتِ پنجاب نے تنخواہ کی ادائیگی کے لیے واضح  ہدایت جاری کردی ۔

تفصیلات کےمطابق محکمہ خزانہ پنجاب چیک ، اور کیش کی صورت میں تنخواہ ادائیگی بند کردی ، صرف بینک اکاؤنٹ میں تنخواہ ادا کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ۔

نوٹی فکیشن کے ذریعے ملازمین کو آگاہ کیا گیا کہ صوبہ بھر میں سرکاری  ملازمین کو 1 ستمبر 2025   تنخواہ بینک میں ملے گی، شفافیت کے لیے نقد اور چیک کی ادائیگی بند ہوگی۔

تنخواہ کی ادائیگی ڈیجیٹل والٹس یا بینک آف پنجاب جیسے بائیومیٹرک پلیٹ فارمز سے ہوگی۔