پنجاب میں صفائی کا مثالی انتظام، وزیراعلیٰ کی پوری ٹیم کو مبارکباد

Chief Minister Punjab Mohsin Naqvi congratulate the team responsible for cleanliness in Eid holidays,
کیپشن: صفائی کے ذمہ دار اداروں کے نام اپنے پیغام میں نگراں وزیراعلیٰ نے کہا کہ جیسے عید پر صفائی کا بہترین انتظام کیا ہمیں اسی جذبے، محنت اور لگن سے کام کرتے ہوئے اپنے شہروں کو خوبصورت اور صاف ستھرا بنانے کا کام تسلسل کے ساتھ جاری رکھنا ہے۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی رامے: نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے عیدالاضحی کے تینوں روز لاہور سمیت پنجاب بھر میں صفائی کے بہترین انتظامات پر پوری ٹیم کومبارکباد دی ہے۔محسن نقوی کا کہنا ہے کہ صوبائی وزراء، کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز، سالڈ ویسٹ کمپنیوں،لوکل گورنمنٹ، سپیشل برانچ کے افسران اور سٹاف کی کارکردگی قابل تحسین رہی۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا صوبائی وزراء نے عید صفائی آپریشن کو محنت سے موثر انداز میں مانیٹر کیا اور صفائی کے انتظامات کو یقینی بنایا۔ صفائی کے بہترین انتظامات پر صوبائی وزراء اور پوری ٹیم کی کارکردگی کو سراہتا ہوں۔

محسن نقوی نے کہا صفائی کے شاندار انتظامات کرکے سالڈویسٹ کمپنیاں، انتظامیہ اور متعلقہ ادارے شہریوں کی توقعات پر پورا اترے ہیں۔ صفائی انتظامات کے حوالے سے تعاون پر شہریوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ لاہور سمیت پنجاب بھر میں صفائی کے بہترین انتظامات کو یقینی بنانے پر متعلقہ ادارو ں کی کارکردگی قابل تعریف رہی۔ صفائی کے ذمہ دار اداروں کے نام اپنے پیغام میں نگراں وزیراعلیٰ نے کہا کہ جیسے عید پر صفائی کا بہترین انتظام کیا ہمیں اسی جذبے، محنت اور لگن سے کام کرتے ہوئے اپنے شہروں کو خوبصورت اور صاف ستھرا بنانے کا کام تسلسل کے ساتھ جاری رکھنا ہے۔