ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عدالت نے عوامی تحریک کے 12 کارکنان کو بری کر دیا

Awami Tahreek
کیپشن: Awami Tahreek
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے بعد پولیس اہلکاروں پر تشدد کیس میں نامزد عوامی تحریک کے 12 کارکنان کو بری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہورکی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے فیصلہ سنایا۔ عدالت نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے بعد پولیس اہلکاروں پرتشدد کیس میں نامزد عوامی تحریک کے 12 کارکنان کو ناکافی ثبوتوں کی بناء پر بری کیا۔

عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ دوران ٹرائل ملزمان کیخلاف پراسیکیوشن کے الزامات ثابت نہیں ہوئے۔

واضح رہے کہ پولیس نے 2014 کو سانحہ ماڈل ٹاؤن کے دو ماہ بعد عوامی تحریک کے کارکنان کیخلاف تھانہ فیصل ٹاؤن میں مقدمہ درج کیا تھا۔

پراسیکیوٹر کے مطابق سانحہ ماڈل ٹاؤن کے مقتولین کے چالیسویں میں شرکت کیلئے آنے والوں کا پولیس سے آمنا سامنا ہوا تھا، کارکنان نے زبردستی رکاوٹیں ہٹائیں اور پولیس اہلکاروں پر تشدد کیا۔