بجلی بحران سے نمٹنے کیلئے حکومت کا بڑا اقدام

Electricity Crisis
کیپشن: Electricity Crisis
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت نے بجلی بحران سے نمٹنے کے لیے ایل این جی کارگوز کی درآمد کے لیے ٹینڈرز جاری کردیئے۔

پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ کے مطابق 10 ایل این جی کارگوز کی درآمد  کے لیے ٹینڈرز جاری کیے گئے ہیں جو  جولائی،اگست اور ستمبر کے لیے ہیں۔

جولائی کے لیے 2، اگست کے لیے 5  اور ستمبر کے لیے 3 کارگوز منگوانے کے لیے بولیاں طلب کی گئی ہیں جبکہ بولیوں کی آخری تاریخ 7 جولائی  ہے۔