ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بچوں کےتحفظ اور جرائم کی روک تھام کیلئے آئی جی پنجاب کا بڑافیصلہ۔۔

IG Punjab meeting
کیپشن: IG Punjab meeting
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: آئی جی پنجاب کالاپتہ اوراغواہو نیوالے بچوں کے واقعات کی مانیٹرنگ کیلئےڈیجیٹل ایپ کی تیاری کاحکم ،ورثاخودکوایپ پررجسٹر کرکے معلومات ایک کلک کےذریعے پولیس تک پہنچا سکیں گے۔
  تفصیلات کےمطابق  آئی جی پنجاب کی زیر صدارت بچوں کے تحفظ اور انکے ساتھ پیش آنے والے جرائم کی روک تھام کے حوالے سے اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی آپریشنز صاحبزادہ شہزاد سلطان،ڈی آئی جی آئی ٹی وقاص نذیر،ڈی آئی جی آراینڈڈی شاہدجاوید ،ڈی آئی جی کرائمز انویسٹی گیشن پنجاب احمد نواز چیمہ سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔

اجلاس میں آئی جی پنجاب نےلاپتہ،گمشدہ یااغوا ہونے والے بچوں کے واقعات کی مانیٹرنگ کیلئے ڈیجیٹل ایپ کی تیاری کاحکم دیا،آئی جی پنجاب  کا کہنا تھا کہ بچوں کے تحفظ کے پیش نظر مذکورہ بالا ایپ کو جلد از جلد تیار کرکے پلے سٹور پر عام شہریوں کیلئے فراہم کیاجائے، گمشدہ بچوں کے والدین اور ورثاء خود کو ایپ پر رجسٹر کرکے معلومات ایک کلک کے ذریعے پولیس تک پہنچا سکیں گے، پکار15کالز، پولیس سٹیشن اور خدمت مراکز میں بچوں کی گمشدگی یا اغواء کی درخواستیں آٹو میٹک ایپ میں اپ ڈیٹ ہوتی رہیں گی، سپر وائزری افسران ایپ پر کسی بچے کی گمشدگی یا اغواء کی اطلاع پر اسکی بحفاظت واپسی کیلئے فوری کارروائی اور باہمی تعاون پر فوکس رکھیں۔

آئی جی پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ بچوں کی گمشدگی،اغوا، تشدد اور زیادتی کے واقعات پر پولیس ایکشن میں تاخیر کسی صورت قابل قبول نہیں ہے۔