گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس کی وصولی کا عمل شروع

گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس کی وصولی کا عمل شروع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی) آج سے نئے مالی سال کے حوالے سےگاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس کی وصولی کا عمل شروع کردیا گیا، کورونا وائرس کی وجہ سے شہری صرف آن لائن مینجمنٹ کے تحت دفاتر ، بینکوں اورجازکیش کے ذریعے ادائیگی کرسکیں گے۔

محکمہ ایکسائز نے صوبہ بھر میں گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس کی وصولی کا عمل شروع کردیا ہے، رواں مالی سال وصولی کا طریقہ کار تبدیل کیا گیا ہے۔اب ڈاکخانوں میں ٹوکن ٹیکس کی وصولی نہیں کی جائےگی بلکہ ایکسائز دفاتر اورآن لائن ہی ادائیگی ہوگی ۔

ایکسائز کے پروگرامر محمد یونس کا کہنا ہے کہ شہری فون میں ایپ ڈاؤن لوڈ کریں اور اس میں اپنی گاڑی کا نمبر، آئی ڈی کارڈ نمبراور موبائل نمبر ڈالیں گے تو ادائیگی ہوجائے گی جبکہ شہری تمام بینکوں اور جازکیش کے ذریعے بھی ادائیگیاں کرسکیں گے، آن لائن ادائیگی کرنیوالوں کو 25 فیصد رعایت اور دفاتر میں ٹوکن ٹیکس ادائیگی کرنیوالوں کو 20 فیصد رعایت دی جائے گی۔

 صوبے بھر میں ابھی تک صرف ریجنل دفاتر میں موٹر برانچز کھولی گئی ہیں، جہاں پر گاڑیاں رجسٹرڈ اور ٹرانسفر کروانے والوں کا شدیدرش دیکھنے میں آیا ہے، اب ٹوکن ٹیکس میں رعایت کی وجہ سے مزید رش کا سامنا ہوگا جس کو مدنطر رکھتے ہوئے نئی حکمت عملی طے کرنا ہوگی۔

ذرائع کے مطابق اپوائنٹمنٹ مینجمنٹ سسٹم کے تحت گاڑیوں کی رجسٹریشن ، ٹرانسفر اورٹوکن ٹیکس کی ادائیگی کے مزید دفاتر کھولنے کا فیصلہ کیاگیا۔صوبائی وزیرایکسائزحافظ ممتازکا کہنا ہے کہ جولائی کے اختتام پرسمارٹ کارڈز اور نمبرپلیٹس کااجراشروع ہوجائے گا، شہری کرپشن کاخاتمہ کرنے کے لئےآن لائن سسٹم کاحصہ بنیں۔

علاوہ ازیں حکومت کی جانب سے مئی میں پرائیویٹ سیکٹر کی بجائے گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ کنٹریکٹ کی اجازت دی گئی جس کے بعد محکمہ ایکسائز نے سرکاری کمپنی کیساتھ کنٹریکٹ کیلئے اقدامات شروع کردیئے، ایکسائز کی ڈیمانڈ کمپنی نے نمبر پلیٹس کی فنانشل بڈجمع کرادی ہے جس میں نمبر پلیٹس کی قیمتیں سابقہ قیمتوں سے بڑھائی گئی ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer