ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

والڈ سٹی اتھارٹی نے ٹیکس وصولی کا کام شروع کردیا

والڈ سٹی اتھارٹی نے ٹیکس وصولی کا کام شروع کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ریحان گل :نئے لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے نفاذ کے بعد والڈ سٹی اتھارٹی نے بھی ٹیکس کولیکشن کیلئے کمر کس لی ، 22ہزار رہائشی اور 4 لاکھ کمرشل پراپرٹیز سے ٹیکس وصولی کا سروے شروع،والڈ سٹی ایریا سے ٹیکس وصولی کا تخمینہ 4 ارب روپے لگایا گیا۔


پنجاب حکومت کی جانب سےنافذکئےگئےنئےبلدیاتی ایکٹ میں والڈسٹی اتھارٹی کو لوکل گورنمنٹ کے اختیارات دئیے گئے ہیں ، جس کے پیش نظر والڈ سٹی اتھارٹی نے اپنے متعلقہ علاقوں سے ٹیکس وصولی کیلئے تیاریاں شروع کردی ہیں۔ اس مقصد کیلئے اندرون لاہور کی کمرشل اور رہائشی پراپرٹیز کا سروے شروع کردیاگیاہے۔ ابتدائی تخمینے کے مطابق 22 ہزار رہائشی اور 4 لاکھ کمرشل پراپرٹیز سے ٹیکس وصولی کی جائے گی ۔

کمرشل پراپرٹیز کو جگہ کے تناسب سے ٹیکس لگایا جائے، رہائشی اور کمرشل پراپرٹیز سے ٹیکس وصولی کا تخمینہ 4 ارب روپے لگایا گیا ہے، اس وقت اندرون شہر سے ضلعی حکومت ٹیکس وصول کررہی ہے ،اس لئے پراپرٹی سروے مکمل ہونے کے بعد ٹیکس وصولی کیلئے پنجاب حکومت سے اجازت طلب کی جائے گی۔

یاد رہے پنجاب اسمبلی نے ایک کھرب 7 ارب 51 لاکھ 12 ہزار 742 روپے مالیت کے ضمنی مطالبات زر2019-20ء کثرت رائے سے منظور کرلئے۔پنجاب اسمبلی میں صوبائی بجٹ منظور ہونے کے بعد ایوان سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ نئے مالی سال کا بجٹ منظور ہونا ایک تاریخی موقع ہے، جس پر میں سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی کو خراج تحسین پیش کر تا ہوں، جنہوں نے احسن طریقے سے ایوان کی کارروائی چلائی، میں ڈپٹی سپیکر، صوبائی وزیر قانون، صوبائی وزیر خزانہ، کابینہ کے ممبران، اپنی پوری ٹیم اور پنجاب اسمبلی کے تمام ارکان کا بھی شکر گزار ہوں جنہوں نے بجٹ سیشن میں بھرپور طریقے سے حصہ لیا، کورونا کے پیش نظرپنجاب اسمبلی کی تاریخ میں پہلی مرتبہ اسمبلی کا اجلاس، اسمبلی کی عمارت سے باہر ہوا۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer