ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آئی فون میں بڑی تبدیلی

The bigger change in I phone
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: آئی فون 15 کے پراسیسر میں پرفارمنس کی بجائے بیٹری لائف کو زیادہ ترجیح دی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق ایپل کے نئے آئی فونز تو ستمبر میں متعارف کرائے جانے کا امکان ہے، مگر اس میں کچھ تبدیلیاں کی جارہی ہیں، رپورٹ کے مطابق ایپل کی جانب سے آئی فون 15 میں کمپیوٹنگ پاور کی بجائے بیٹری لائف کو بہتر بنانے پر زیادہ توجہ مرکوز کی جائے گی، اس مقصد کے لیے اے 17 پراسیسر کو استعمال کیا جائے گا، اس حوالے سے ٹی ایس ایم سی کی 3 این ایم ٹیکنالوجی پر مبنی یہ پراسیسر آئی فون 15 سیریز کا حصہ بنے گا۔

واضح رہے کہ اس وقت آئی فون 14 پرو ماڈلز میں 5 این ایم ٹیکنالوجی پر مبنی پراسیسر استعمال کیے جارہے ہیں، اس کےمقابلے میں 2023 کے آئی فون ماڈلز میں پہلی بار چارجنگ کے لیے یو ایس بی ٹائپ سی پورٹ بھی دیے جانے کا امکان ہے۔

ایپل کے لیے چپ بنانے والی کمپنی ٹی ایس ایم سی کا کہنا ہے کہ آئی فون 15 کے پراسیسر میں پرفارمنس کی بجائے بیٹری لائف کو زیادہ ترجیح دی جائے گی، اور اس کے ساتھ ہی آئی فون 15 اور 15 پلس کی قیمت بھی آئی فون 14 اور 14 پلس کے مقابلے میں کم کیے جانے کا امکان ہے، اور کمپنی کے مطابق اس کی وجہ آئی فون 14 پلس کی فروخت توقعات کے مطابق نہ ہونا ہے۔