ویب ڈیسک: وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں عسکری اور سول حکام شرکت کریں گے اور حساس اداروں کے حکام اجلاس میں ملک کی سکیورٹی صورتحال پربریفنگ دیں گے۔ذرائع نے بتایا کہ جمعے کو ہوئے اجلاس میں زیر غور آنے والی تجاویزپر اہم فیصلے متوقع ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی ملکی معیشت اور سلامتی پر واضح گائیڈ لائن کی منظوری دےگی جبکہ اجلاس میں دہشتگردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائیوں کی منظوری بھی لی جائے گی۔
خیال رہے کہ 30 دسمبر کو ہونے والے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں دہشتگردوں کیخلاف کارروائیاں تیز کرنے پر اتفاق ہوا تھا۔