پنجاب بار کونسل کا تاریخی فیصلہ، وکلا کی موجیں لگ گئیں

پنجاب بار کونسل کا تاریخی فیصلہ، وکلا کی موجیں لگ گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ملک اشرف ) پنجاب بار کونسل کا بڑا فیصلہ، پنجاب بار کونسل نے صوبہ بھر کی بارز الیکشن کے امیدوار سے فیس وصولی روک دی، ہر وکیل الیکشن میں حصہ لے سکے گا۔

پنجاب بار کی ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر منیر حسین بھٹی سمیت دیگرعہدیداروں کے فیصلہ کے مطابق امیدواروں کے الیکشن اخراجات بار ایسوسی ایشنز برداشت کریں گی۔ پنجاب بار کونسل کے فیصلے کا اطلاق آئندہ سال کےالیکشن پر ہوگا۔ ایگزیکٹو کمیٹی کے مطابق ہر امیدوار کا الیکشن میں حصہ لینا اس کا بنیادی حق ہے۔

بار ایسوسی ایشن کسی امیدوار سے کھانے اور انتظامات کے نام پر فیس وصول نہیں کریں گی۔ کھانوں، پینا فلیکس، سٹکر اور بینرز پر بھی مکمل طور پر پابندی ہو گی۔ الیکشن شیڈول سمیت تمام اختیارات کابینہ اور ایگزیکٹو کمیٹی بار ایسوسی ایشنز کے پاس ہونگے۔

فیصلہ میں کہا گیا ہے کہ کابینہ بار ایسوسی ایشنز الیکشن کو شفاف بنانے اور غیرجانبدار بنانے کیلئے الیکشن بورڈ کی مکمل مدد اور معاونت کرے گی۔ پنجاب بار کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی نے لاہور بار کے محمد طارق سمیت دیگر وکلاء کی درخواست پر فیصلہ کیا۔ درخواست میں بار ایسوسی ایشن کے امیدواروں سے فیس وصولی کے اقدام کو چیلنج کیا گیا تھا۔