عیشہ خان: نئے سال کا آغاز پر شہر میں ڈاکووں کی لوٹ کا سلسلہ برقرار، دوموٹرسائیکل سوار فیصل ٹاون میں میڈیکل سٹور سے8لاکھ لوٹ کر فرارہوگئے۔ ستوکتلہ میں ال رحیم سٹورمیں برقعہ پوش ڈاکو لوٹ مار کرتے رہے، مصری شاہ سے چور گاڑی لے اڑے ۔
تفصیلات کے مطابق نئے سال کے آغاز میں ہی شہر میں لوٹ مار کا بازار گرم۔ فیصل ٹاون میں دن دیہاڑے میڈیکل سٹورپردومسلح ڈاکولوٹ مار کر کے8 لاکھ چھین کر فرارہوگئے۔
دوسر جانب ستوکتلہ میں ال رحیم سٹور میں برقعہ پوش ڈاکو لوٹ مار کرکے4 لاکھ روپے نقدی اوردکاندارکا پرس بھی لوٹ کر فرار ہو گئے۔ سٹور کے مالک عبدالرحیم کا کہنا تھاکہ دو مہینے میں دوسری واردات ہے۔ سی سی ٹی وی کے باوجود پولیس ملزمان کو نہیں پکڑ سکی۔
مصری شاہ کے علاقے میں چور بڑی مہارت سے گاڑی لے اڑے واقعے کی سی سی ٹی وی منظر عام پر آنے کے باوجود پولیس چور کو نہیں پکڑ سکی۔