ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 سرکاری سکولوں کی مانیٹرنگ کاباضابطہ آغاز 

 سرکاری سکولوں کی مانیٹرنگ کاباضابطہ آغاز 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض:  پنجاب کے سرکاری سکولوں میں داخلوں میں کمی کے پیشِ نظر سیکرٹری سکول ایجوکیشن نے صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے آج سے سرکاری سکولوں کی مانیٹرنگ کا باضابطہ آغاز کر دیا ہے۔

 اس اقدام کا مقصد طلبہ کے داخلوں میں اضافے کے لیے کیے گئے اقدامات کا عملی جائزہ لینا اور تعلیمی نظام کو مزید مؤثر بنانا ہے۔

محکمہ سکول ایجوکیشن کے مطابق یکم اپریل سے داخلوں میں اضافے کے لیے کی گئی کوششوں کو تفصیل سے جانچا جائے گا، جبکہ اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ اینرولمنٹ سے متعلق فراہم کردہ معلومات قابلِ تصدیق، مستند اور دستاویزی شواہد پر مشتمل ہوں۔

سیکرٹری ایجوکیشن نے ہدایت کی ہے کہ ڈیٹا کی اپ گریڈیشن کے لیے اختیار کیے گئے طریقۂ کار، کی گئی کوششوں اور ٹیم ورک کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ اس دوران باہمی ہم آہنگی، ڈیٹا کی یکسانیت اور ادارہ جاتی ذمہ داری پر خصوصی زور دیا جائے گا تاکہ کسی بھی قسم کی غلط بیانی یا تضاد سے بچا جا سکے۔

مزید بتایا گیا ہے کہ فیلڈ افسران سیس (SIS) پر داخلوں کا مکمل اور درست ڈیٹا اپ لوڈ کریں گے، جس کی باقاعدہ مانیٹرنگ کی جائے گی۔ حکام کے مطابق اس اقدام سے نہ صرف داخلوں میں شفافیت آئے گی بلکہ سرکاری سکولوں میں طلبہ کی تعداد بڑھانے میں بھی مدد ملے گی۔

محکمہ سکول ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ یہ مانیٹرنگ مہم تعلیمی معیار کی بہتری اور سرکاری سکولوں پر عوامی اعتماد بحال کرنے کی جانب ایک اہم قدم ثابت ہوگی۔