عام انتخابات; انٹرمیڈیٹ بورڈ کے ضمنی امتحانات ملتوی

عام انتخابات; انٹرمیڈیٹ بورڈ کے ضمنی امتحانات ملتوی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: عام انتخابات کے باعث 6 فروری 2024 کو ہونے والےکراچی انٹرمیڈیٹ حصہ اول کے ضمنی امتحانات ملتوی کردیے گئے۔ 

 اس کے علاوہ سائنس پری میڈیکل کا باٹنی پرچہ اول، سائنس جنرل کا اسٹیٹسٹکس پرچہ اول اور ہوم اکنامکس کا بائیولوجی اینڈ بیکٹریالوجی کا پرچہ ملتوی کردیا گیا، کامرس ریگولر اور کامرس پرائیویٹ کا پرنسپل آف کامرس پرچہ اول بھی ملتوی کردیا گیا، اس کے علاوہ آرٹس ریگولر اور پرائیویٹ کا سوکس پرچہ اول اور سوشیالوجی پرچہ اول، آرٹس ریگولر کا اسٹیٹسٹکس پرچہ اول ملتوی کردیا گیا۔ نرسنگ پرچہ اول اور خصوصی امیدواروں کا آؤٹ لائنز آف ہوم اکنامکس پرچہ اول بھی ملتوی کردیا گیا۔ 

واضح رہے کہ ملتوی شدہ پرچے پیر 12فروری کو منعقد کیئے جائے گے۔ پرچے پہلے سے دیئے گئے امتحانی مراکز میں ہی منعقد ہوں گے۔