مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے صوبائی صدر علامہ اقتدار حسین نقوی نے اپنے وفد کےساتھ پی ٹی آئی کی زرتاج گل سے اُن کے گھر میں ملاقات کی اور انہین اپنی پارٹی کی جانب سے حمایت کا یقین دلایا۔
اس موقع پہ پی ٹی آئی رہنما ملک اقبال، ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے صوبائی سیکرٹری سیاسیات وسیم زیدی، سیکرٹری تنظیم سازی دلاور زیدی موجود تھے۔ علامہ اقتدار حسین نقوی نے کہا کہ 8فروری کو ایم ڈبلیو ایم کے کارکن قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے حکم پہ اتحادی جماعت پی ٹی آئی کے امیدواروں کو ووٹ دیں گے اور جیت تحریک انصاف کی ہوگی۔