شہباز شریف نے مہنگائی میں اضافے پرحکومت کو کھری کھری سنادی

 شہباز شریف نے مہنگائی میں اضافے پرحکومت کو کھری کھری سنادی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سٹی 42 ) مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف کی مہنگائی میں مزید اضافے کی شدید مذمت، کہتے ہیں کہ ملک میں مزید مہنگائی بڑھنے کا مطلب معاشی پالیسیوں کی ناکامی کی دلیل ہے، مہنگائی کا سونامی پاکستان کی معیشت کھا گیا، غریب اور ان کے خواب دفن ہوکر رہ گئے ہیں۔

صدر مسلم لیگ (ن) میاں شہبازشریف نے کہا ہے کہ میاں نوازشریف نے مہنگائی کے جن کو بوتل میں بند کیا تھا، موجودہ حکومت نے اسے آزاد کرکے آدم خور میں بدل دیا ہے۔ نالائق، نااہل اور کرپٹ ٹولے کا 11000 ارب کا قرض اژدہا بن کر معیشت اور عوام کو نگل رہا ہے اور حکمران ٹولہ نہ صرف ملی بھگت سے کرپشن میں مصروف ہے بلکہ سنگدلی کی حد تک نالائق اور بے حس بھی ہے۔

قائد حزب اختلاف نے کہا کہ مہنگائی کے اس جہنم میں قوم بالخصوص غریب ترین لوگ کیسے زندہ رہیں گے جبکہ غریب بجلی گیس کے بل دے تو بچوں کی فیس رہ جاتی ہے۔ والدین کا علاج کرائے تو کھائے کیا اور ظلم کی یہ انتہاء قہر الہی کو دعوت دینے کے مترادف ہے۔

شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ مزید 18 فیصد پاکستانیوں کا غربت کی لکیر سے نیچے جانا معاشی تباہی وبربادی کے اثرات ہیں۔ غریب، بیروزگار خود کشی کررہے ہیں اور سفید پوش طبقات کا عزت سے رہنا ناممکن بنا دیا گیا ہے۔