سٹی 42: موٹروےایم ون بند کردی گئی
موٹروے ایم ون پشاور سے صوابی تک بند کی گئی ۔ دھند کے باعث موٹر وے کو بند کیا گیا
موٹروے بند کرنے کا مقصد حادثات سے بچاؤ اور موٹروے استعمال کرنے والوں کی جان و مال کی حفاظت ہے۔
پچھلے کئی روز سے موٹر وے ایم ون پشاور سے رشکئی یا صوابی تک بند کردی جاتی ہے ۔ دھند کے باعث موٹر وے بند کی جارہی ہے جبکہ قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ شاید موٹروے کو احتجاج کے باعث بند کیا جاتا ہے ۔
موسم کی تبدیلی کی وجہ سے پنجاب کے علاقوں میں بھی موٹروے پر دھند شروع ہو رہی ہے مگر ابھی تک ایسی کوئی اطلاع نہیں آئی کہ پنجاب کی حدود میں موٹروے کو دھند کے باعث بند کیا جارہا ہو یا حد نگاہ صفر ہو رہی ہے ۔ ابھی تک پشاور سے صوابی تک موٹر وے کو بند کیا گیا ہے ۔