ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شدید سردی کہاں، کہرا کہاں، دھند کہاں ہو گی، میٹ ڈیپارٹمنٹ نےبتادیا

MET, Weather Forecast, City42 , Cold weather, Winter season, coldest place , foggy night, Fog
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی42: میٹ ڈیپارٹمنٹ نے آج بھی پہاڑی علاقوں میں شدید سردی کی پیشگوئی کر دی، ملک کے میدانی علاقوں میں بھی سردی رہے گی اور بارش کہیں نہیں ہو گی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سردرہنے کا امکان ہے۔

آج رات بھی  پنجاب اور خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔

جل   بدھ کے روز اسلام آباد اور گردونواح میں صبح کے وقت مقامات پر کہرا پڑنے کا امکان ہے۔

 خیبرپختونخوا  کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ ،پشاور،صوابی،مردان،ڈی آئی خان اور گردونواح میں صبح اور رات کو  ہلکی سے درمیانی دھند جبکہ  بعض میدانی علاقوں میں صبح کے وقت کہراپڑنے کا امکان ہے۔

 پنجاب  صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اورخشک رہنے کا امکان ہے۔

سیالکوٹ،نارووال، لاہور،شیخوپورہ،گوجرانوالہ،گجرات، جہلم،فیصل آباد، جھنگ، ٹو بہ ٹیک سنگھ ، ساہیوال،ملتان،خانیوال، لیہ،کوٹ ادو ،بہاولپور اور گردونواح میں سموگ جبکہ صبح اوررات کے اوقات میں چند مقامات پر ہلکی سے درمیانی دھند پڑنے کا امکان  ہے۔ پوٹھوہاکے اضلاع میں صبح  چند مقامات پر کہرا پڑنے کا امکان ہے۔

  سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ صبح  اور رات کو سرد رہنے کا امکان ہے، بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرداورخشک جبکہ شمالی اضلاع میں صبح کو اور رات کے وقت شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔

 کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم سرداور مطلع جزوی ابرآلود رہنےجبکہ صبح / رات کے اوقات میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے ۔
  آج   منگل کے روز   سکردو  مین ٹمپریچر گر کر منفی 08 تک پہنچا۔  لہہ ، زیارت، قلات میں منفی07، کوئٹہ، گلگت میں منفی 05، چترال، گوپس میں منفی04، بابوسر، دیر میں منفی03 ڈگری سینٹی گریڈ ٹمپریچر ریکارڈ کیا گیا۔ آج رات کے آخری پہر اور کل بدھ اور جمعرات کی درمیانی رات کے آخری پہر بھی ٹمپریچر اسی طرح گرنے کا امکان ہے۔