ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چیٹ جی پی ٹی میں اشتہارات دکھائے جانے کا امکان

چیٹ جی پی ٹی میں اشتہارات دکھائے جانے کا امکان
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: یہ تو سب کو اندازہ ہوگا کہ آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکسٹ، فوٹوز اور ویڈیوز کو تیار کرانا سستا نہیں ہوتا اور یہی وجہ ہے کہ اوپن اے آئی کی جانب سے چیٹ جی پی ٹی میں اشتہارات کو متعارف کرانے کی تیاری کی جا رہی ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق اوپن اے آئی کی جانب سے چیٹ جی پی ٹی میں اشتہارات دکھانے کی آزمائش کی جا رہی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اینڈرائیڈ فونز کے لیے چیٹ جی پی ٹی کی ایپ میں موجود کوڈز میں اشتہارات کے فیچر کا حوالہ موجود ہے۔

ابھی یہ واضح نہیں کہ اوپن اے آئی کی جانب سے کب اور کیسے اشتہارات کو چیٹ جی پی ٹی چیٹس کا حصہ بنایا جائے گا۔

کچھ عرصے قبل اوپن اے آئی کی جانب سے بتایا گیا کہ اشتہارات کا اضافہ کیا گیا تو وہ ایسے ہوں گے جو صارفین کے مزاج کے مطابق ہوں گے۔

چیٹ جی پی ٹی میں اشتہارات کا اضافہ حیران کن نہیں کیونکہ اس کی پیشگوئی کافی عرصے سے کی جا رہی تھی۔

گوگل اور مائیکرو سافٹ کی جانب سے ان کے اے آئی چیٹ بوٹس میں پہلے ہی اشتہارات کی آزمائش کی جا رہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق کمپنی کی جانب سے صارف کی چیٹس کی ہسٹری کو مدنظر رکھ کر اشتہارات دکھائے جانے کا امکان ہے۔

مگر ان اشتہارات کا مواد اے آئی بوٹ کے جوابات سے مختلف ہوگا۔

واضح رہے کہ چیٹ جی پی ٹی کے صارفین کی تعداد 80 کروڑ سے زائد ہے، جن میں سے زیادہ تر اس سروس کو مفت استعمال کرتے ہیں۔

Ansa Awais

Content Writer