ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایف آئی اے پنجاب ہیڈ کوارٹر کو سیکورٹی کی بنا پر منتقل کرنے کا فیصلہ

 ایف آئی اے پنجاب ہیڈ کوارٹر کو سیکورٹی کی بنا پر منتقل کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: ایف آئی اے پنجاب ہیڈ کوارٹر کو سیکورٹی کی بنا پر منتقل کرنے کا فیصلہ , ایف آئی اے لاہور نے ہیڈ کوارٹر کو ہربنس پورہ میں جگہ الاٹ کرنے کے لیے مراسلہ لکھ دیا جہاں ایف آئی اے کمپلیکس بنایا جائے گا.

 
تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے حکام کے مطابق ہربنس پورہ میں وفاقی حکومت کی نوے کینال اراضی ایف آئی اے کمپلیکس کے لیے مانگی گئی ہے جس کے لیے وفاقی حکومت کو مراسلہ لکھ دیا گیا ہے ۔ ایف آئی اے ٹیمپل روڈ آفس میں گنجائش کم ہونے اور سیکورٹی رسک کی بنا پر دفتر کو منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق نوئے کینال اراضی پر ایف آئی اے کمپلیکس بنایا جائے گا۔ ایف آئی اے کے اس وقت لاہور میں چار مختلف مقامات پر آفس ہیں جو کرائے کی بلڈنگز میں موجود ہیں جبکہ صرف ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر کی دس کیبل اراضی پر ہیڈ آفس کی بلڈنگ ایف آئی اے کی ملکیت ہے ۔ ہربنس پورہ میں کمپلیکس بنا کر تمام دفاتر ایک ہی جگہ منتقل کیے جائیں گئے۔

Raja Sheroz Azhar

Article Writer