علی اکبر: سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ عوام کی فلاح و بہبو د کے لئے مل کر کام کرنا ہو گا، کسانوں کو خوشحال کرنے کے لئےان کے جائز مطالبات کو منظور کرنا ہو گا، تاجر اور کسان معیشت کو سنبھالا دینے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے رکن قومی اسمبلی غلام بی بی بھروانہ نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی، ملاقات میں موجودہ ملکی و سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال بھی کیاگیا۔
چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ عوام کی فلاح و بہبو د کے لئے مل کر کام کرنا ہو گا، کسانوں کو خوشحال کرنے کے لئے ان کے جائز مطالبات کو منظور کرنا ہو گا، تاجر اور کسان معیشت کو سنبھالا دینے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، اس موقع پر غلام بی بی بھروانہ نے کہا کہ پنجاب اسمبلی آپ کی زیر صدارت احسن طریقے سے چل رہی ہے۔
ان کا مزید کہناتھا کہ جتنی قانون سازی آپ نے کی ہے باقی اسمبلیوں میں اتنی نہیں ہوئی، بطور وزیراعلیٰ پنجاب آپ نے مثالی کام کیے، ریسکیو 1122، مفت ادویات کی فراہمی، مفت تعلیم و کتابوں کی فراہمی تاریخی منصوبے ہیں، کسانوں کو ساڑھے بارہ ایکڑ تک زرعی ٹیکس معاف کر کے آپ نے کسانوں کی مشکلات میں نمایاں کمی کی ہے یہی وجہ ہے کہ لوگ آج بھی آپ کو سنہری حروف میں یاد کرتے ہیں