سرکاری سکولوں میں اساتذہ کی بھرتیوں کا عمل کب شروع ہوگا؟

سرکاری سکولوں میں اساتذہ کی بھرتیوں کا عمل کب شروع ہوگا؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض)کورونا کے باعث سرکاری سکولوں میں 30 ہزار اساتذہ کی عارضی بھرتی کا معاملہ التواء کا شکار ہوگیا،اب بھرتیوں کا عمل آئندہ تعلیمی سال سے کیا جائے گا ۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں میں اساتذہ کی 70 ہزار آسامیاں خالی ہیں۔خالی آسامیاں پر کرنے کیلئے پہلے مرحلے میں 30 ہزار اساتذہ کنٹریکٹ پر بھرتی کیےجائیں گے۔لاہور میں 791 اساتذہ کی نئی بھرتی کی فوری ضرورت ہے۔اس بار خالی آسامیاں پر نئی پالیسی کے تحت مستقل کی بجائے کنٹریکٹ پر اساتذہ کی بھرتی کی جائے گی۔ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے مطابق کورونا کی وجہ سے اداروں میں چھٹیاں ہیں،تاہم اساتذہ کی بھرتیوں کا آغاز نئے تعلیمی سال سے کیا جائے گا۔

دوسری جانب ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کی نااہلی کے باعث ہیومن ریسورس مینجمنٹ سسٹم پر تاحال سینکڑوں اساتذہ کا پروفائل رجسٹرڈ ہی نہ ہوسکا، اساتذہ کے دستاویزات ایچ آر ایم ایس پر اپ لوڈ نہ کرنے پر ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے 411 سکولوں کو ڈیفالٹر قرار دے دیا۔لاہور سمیت پنجاب بھر میں اساتذہ کا پروفائل ڈیجیٹلائز کرنے کا معاملہ التواء کا شکارہے۔

مذکورہ سکولوں میں زیادہ تر تعداد ہائی اور ہائرسکینڈری سکولوں کی ہے۔ایجوکیشن اتھارٹی نے 411 سکول سربراہان کو پروفائل مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن دے دی ہے ۔ سکول سربراہان کو ایک ہفتہ میں اساتذہ کا پروفائل رجسٹر کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سکینڈری لاہورکا کہناہے کہ احکامات کےخلاف ورزی پر متعلقہ سکول سربراہان کےخلاف محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer