قذافی بٹ: 42: گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کہا ہے کہ ملک کو کمپیوٹر سائنسز میں تخلیق کاروں کی اشد ضرورت ہے۔ یہ صدی کمپیوٹر کی صدی ہے اور نالج اکانومی کا دور ہے۔
ورلڈ کمپیوٹر لٹریسی ڈے کے موقع پر جاری کیے گئے ویڈیو پیغام میں گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کہا کہ جدید ادوار میں قوموں کے عروج و زوال کے اسباب بدل گئے ہیں۔ یہ صدی کمپیوٹر کی صدی ہے اور نالج اکانومی کا دور ہے۔ کمپیوٹر لٹریسی پاکستان کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں بطور چانسلر اپنی آئی ٹی انسٹی ٹیوٹس سے کہنا چاہتا ہوں کہ ملکی ترقی میں اپنا اہم کردار ادا کریں اور ہمارے سٹوڈنٹس گیمز اور ایپس سے استفادہ کرنے کے ساتھ ساتھ ان کو ڈویلپ کرنے پر بھی زور دیں۔