بلدیاتی اداروں سے روزانہ کی بنیاد پرآمدن واخراجات کی تفصیلات طلب

بلدیاتی اداروں سے روزانہ کی بنیاد پرآمدن واخراجات کی تفصیلات طلب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راؤ دلشاد: کیا کمایا اور کہاں لگایا، میٹروپولیٹن کارپوریشن اورصوبہ بھرکے بلدیاتی اداروں سے روزانہ کی بنیاد پرآمدن واخراجات کی تفصیلات طلب، تفصیلات فراہم نہ کرنے والے بلدیاتی اداروں کے چیف آفیسرز کے خلاف پیڈایکٹ تحت انضباطی کارروائی ہو گی۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ بلدیات نے پنجاب میونسپل ڈویلپمنٹ فنڈ کمپنی کے سسٹم پر روزانہ کی بنیادپرتفصیلات اپ لوڈکرنے کاحکم دے دیا۔ ڈائریکٹر فنانس پنجاب لوکل گورنمنٹ بورڈ نے مراسلہ چیف آفیسرمیٹروپولیٹن کارپوریشن کوارسال کردیا۔ مراسلے کے مطابق میٹروپولیٹن کارپوریشن کوترقیاتی اسکیموں، بحالی ومرمت اور دیگر اخراجات کی تفصیلات فراہم کرنا ہوں گی۔ آمدن و اخراجات کا غلط ڈیٹا اپ لوڈ کرنے پرملازمین کے بجائے سربراہوں کے خلاف کارروائی ہو گی۔

پنجاب لوکل گورنمنٹ بورڈ کے مراسلے کے مطابق میٹروپولیٹن کارپوریشن اور بلدیاتی ادارے ذرائع آمدن کو ظاہر کرنے کے پابند ہوں گے بصورت دیگر چیف افسران ذمہ دار ہوں گے۔

Shazia Bashir

Content Writer