پنجاب کابینہ میں پھر تبدیلی، فیاض الحسن چوہان دوبارہ وزیراطلاعات بن گئے

پنجاب کابینہ میں پھر تبدیلی، فیاض الحسن چوہان دوبارہ وزیراطلاعات بن گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: وزیر اعظم کے دورہ لاہور کے بعد کابینہ میں ردو بدل شروع، 14 ماہ میں حکومت چوتھا وزیر اطلاعات لے آئی۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن کو ٹف ٹائم دینے کے لیے پھر وزارت کا قلمدان فیاض الحسن چوہان کو سونپ دیا گیا۔ فیاض الحسن چوہان پنجاب حکومت کے چوتھے وزیر اطلاعات ہیں۔ فیاض الحسن چوہان اس سے پہلے بھی وزیراطلاعات رہ چکے ہیں۔

صمصام بخاری سے وزارت اطلاعات کا عہدہ لے کر اسلم اقبال کو اضافی قلمدان دیا گیا تھا۔ میاں اسلم سے بھی اب اضافی چارج واپس لے کر واپس فیاض الحسن چوہان کو دے دیا گیا ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer