(سٹی42): قومی ائیر لائن (پی آئی اے) نے طلبا کے لئے ڈسکاؤنٹ ٹکٹ جاری کرنے کا اعلان کردیا۔
پی آئی اے ذرائع کے مطابق اندرون ملک سفر کرنے والے طلبا کو 15 فیصد رعایت ہو گی، بیرون ملک سفر کرنے والے طلبا وطالبات کو 17 فی صد رعایت دینے کا اعلان کیا گیا ہے، طلبہ اپنا سٹوڈنٹ کارڈ دکھا کر ڈسکاؤنٹ حاصل کر سکتے ہیں۔
پی آئی اے کی جانب سے ڈسکاؤنٹ ٹکٹس کی بکنگ کا آغاز 28 نومبر سے شروع کر دیا گیا۔