ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کے خاتمے تک انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز ناگزیر ہیں: محسن نقوی 

فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کے خاتمے تک انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز ناگزیر ہیں: محسن نقوی 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے ہنگو میں پولیس چیک پوسٹ خزینہ بانڈہ پر حملے کا سرغنہ خوارجی معاویہ کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی ستائش کی گئی ہے۔ 

وزیرداخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوا میں آپریشن 11 گرج کے تحت متعدد خوارجیوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔ محسن نقوی نے سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور جرات کو سراہا ۔ 

 محسن نقوی نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کے بہادر سپوتوں نے بروقت کارروائیاں کرکے  خوارجیوں کو عبرتناک انجام تک پہنچایا اور مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔ خیبرپختونخوا میں قیام امن کیلئے سکیورٹی فورسز پرعزم ہیں۔ انہوں نے کہاکہ فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کے خاتمے تک انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز ناگزیر ہیں۔ قوم دہشتگردی کے خلاف سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔