ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یورپی یونین کے نئے اے آئی قوانین نافذ، AI مواد کی واضح نشاندہی لازمی قرار

یورپی یونین کے نئے اے آئی قوانین نافذ، AI مواد کی واضح نشاندہی لازمی قرار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: یورپی یونین میں مصنوعی ذہانت (AI) کے شفاف استعمال سے متعلق نئے قوانین نافذ ہو گئے ہیں، جن کے تحت اب اے آئی سے تیار یا تبدیل کیے گئے مواد کی واضح لیبلنگ لازمی ہوگی، جبکہ صارفین کو یہ بھی بتانا ہوگا کہ وہ کسی انسان نہیں بلکہ اے آئی سسٹم سے بات کر رہے ہیں۔

یورپی کمیشن کے مطابق 2 اگست 2026 سے نافذ ہونے والے ان قواعد کا مقصد غلط معلومات، جعل سازی، شناخت کی چوری، دھوکا دہی اور ڈیپ فیک جیسے خطرات پر قابو پانا ہے۔ نئے قوانین کے تحت اے آئی سے تیار کردہ یا تبدیل کی گئی تصاویر، آڈیو، ویڈیوز اور عوامی مفاد سے متعلق وہ تحریری مواد، جس کا انسانی ادارتی جائزہ نہ لیا گیا ہو، پر واضح لیبل لگانا ضروری ہوگا۔

قواعد کے مطابق چیٹ بوٹس، اے آئی ایجنٹس اور ورچوئل اوتار استعمال کرنے والی سروسز بھی صارفین کو واضح طور پر آگاہ کریں گی کہ ان کا رابطہ کسی حقیقی شخص کے بجائے مصنوعی ذہانت سے ہے۔

یورپی کمیشن نے ان قوانین پر عمل درآمد میں مدد کے لیے رہنما اصول بھی جاری کیے ہیں۔ ان قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی کمپنیوں پر 1 کروڑ 50 لاکھ یورو یا عالمی سالانہ کاروبار کے 3 فیصد تک جرمانہ عائد کیا جا سکے گا، جبکہ یورپی اداروں پر 7 لاکھ 50 ہزار یورو تک جرمانہ ہو سکتا ہے۔

واضح رہے کہ یورپی یونین کا AI ایکٹ یکم اگست 2024 سے مرحلہ وار نافذ کیا جا رہا ہے، جس کا مقصد مصنوعی ذہانت کے محفوظ، شفاف اور ذمہ دارانہ استعمال کو یقینی بنانا اور اس سے جڑے ممکنہ خطرات سے شہریوں کے حقوق کا تحفظ کرنا ہے۔