ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہنگو: قاضی تالاب پولیس پوسٹ پر دہشت گردوں کی ڈرون کے ذریعے حملے کی کوشش ناکام

ہنگو: قاضی تالاب پولیس پوسٹ پر دہشت گردوں کی ڈرون کے ذریعے حملے کی کوشش ناکام
کیپشن: file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : ہنگو میں قاضی تالاب پولیس پوسٹ پر دہشت گردوں کی ڈرون کے ذریعے حملے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔ 

پولیس کے مطابق دہشت گردوں نے کواڈ کاپٹر سے مارٹر گرانے کی کوشش کی۔ ڈی پی او طارق حبیب کا کہنا ہےکہ پولیس نے اینٹی ڈرون جیمنگ سسٹم سے ڈرون کو کامیابی سے ناکام بنا دیا، بروقت کارروائی سے بڑا دہشت گرد حملہ ناکام بنا دیا گیا۔ 

واقعے میں پولیس کو کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں پہنچا۔ پولیس و سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں نگرانی اور حفاظتی اقدامات مزید سخت کر دیے۔