ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خیبرپختونخوا میں آپریشن’’ 11 گرج‘‘ جاری: دہشتگردوں کے اہم ٹھکانے تباہ، متعدد خوارج جہنم واصل

خیبرپختونخوا میں آپریشن’’ 11 گرج‘‘ جاری: دہشتگردوں کے اہم ٹھکانے تباہ، متعدد خوارج جہنم واصل
کیپشن: file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

احمد منصور: خیبرپختونخوا میں گزشتہ دو ماہ سے آپریشن "11 گرج" کے تحت سیکیورٹی فورسز کی انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں جاری ہیں، جن کے دوران متعدد خوارج کو جہنم واصل کردیا گیا، ساتھ ہی ان کے ٹھکانے بھی تباہ کیے گئے ۔ 

 سکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن ’’11 گرج‘‘ کے دوران سیکیورٹی فورسز نے متعدد خوارج ہلاک کردیے اور ان کے ٹھکانے بھی تباہ کیے، آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے سہولت کاروں کوبھی پکڑا جبکہ بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرلیا۔ 

 سکیورٹی ذرائع کے مطابق باجوڑ کےعلاقے شاکرو میں انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی میں سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانوں کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا، باجوڑ میں کامیاب آپریشنز کے دوران متعدد خوارج کے ہلاک اور زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔اس کے علاوہ سیکیورٹی فورسز نے آپریشن 11 گرج کے دوران خوارجین کے زیرِ استعمال دیسی ساختہ بموں کو بھی تباہ کیا، زمینی اور کوارڈ کاپٹر کی مدد سے کی جانے والی کارروائیوں کے ذریعے دہشت گردوں کو مقامی آبادی سے بھاگنے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔

 سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائیوں میں اس بات کو یقینی بنایا جا رہا ہے کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ رہے اور مقامی آبادی کو کوئی نقصان نہ پہنچے۔ سکیورٹی ذرائع نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے اور خیبرپختونخوا میں دیرپا امن کے قیام تک سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔