ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ موسمیات نے 4 سے 7 اگست کے دوران بارشوں کی پیشگوئی کردی

محکمہ موسمیات نے 4 سے 7 اگست کے دوران بارشوں کی پیشگوئی کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : محکمہ موسمیات نے 4 سے 7 اگست کے دوران ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارشوں کی پیشگوئی کر دی، کہنا ہے کہ 5 اگست سے مغربی ہواؤں کا مون سون سے ٹکراؤ ہوگا مغربی ہواؤں کی شدت میں اضافے کی توقع  ہے۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر میں 4 سے 7 اگست کے دوران مظفرآباد، راولا کوٹ، ہٹیاں، باغ، حویلی، سدھنوتی، کوٹلی، بھمبر، میرپور میں تیز ہواؤں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی توقع ہے ۔گلگت بلتستان کے علاقوں دیامر، استور، غذر، سکردو، ہنزہ، گلگت، گانچھے، شگر میں 5 سے 7 اگست کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ۔ اسی طرح خیبرپختونخوا کے اضلاع دیر، چترال، سوات، کوہستان، شانگلہ، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، بنوں، لکی مروت، ڈی آئی خان، ٹانک سمیت دیگر علاقوں میں 4 سے 7 اگست کے دوران تیز ہواؤں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد، راولپنڈی، مری، گلیات، لاہور، گوجرانوالہ، گجرات میں 4 سے 7 اگست کے دوران تیز ہواؤں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔حافظ آباد، نارووال، سیالکوٹ، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، چکوال میں 4 سے 7 اگست کے دوران تیز ہواؤں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے ۔سرگودھا، میانوالی، بھکر، قصور، چنیوٹ، ڈی جی خان، لیہ، ملتان، بہاولپور میں 4 سے 7 اگست کے دوران تیز ہواؤں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے ۔ ادھربلوچستان کے شمال مشرقی اضلاع بارکھان، موسیٰ خیل، لورالائی، زیارت، قلعہ سیف اللہ، خضدار میں 6 اگست کو تیز ہواؤں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ۔