راؤدلشاد:وزیر اطلا عات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا علیمہ خانم کو بھی اپنے بھائی کی طرح تسلسل سے جھوٹ بولنے کی عادت پڑ گئی ہے، کبھی کہتی قاسم و سلمان پاکستان آرہے کبھی کہتی نہیں آرہے۔
وزیر اطلا عات پنجاب عظمیٰ بخاری کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ علیمہ خان کبھی کہتی انکو والدہ نے اجازت نہیں دی کبھی کہتی انکو ویزہ نہیں مل رہا، وہ جن کے بچے ہیں پہلے ان سے پوچھ لیں وہ آنے کی اجازت دے رہے یا نہیں؟
کبھی کہتی ہیں وہ پاکستانی ہیں،کبھی ویزے مانگنے کی بات کرتی ہیں، جب بچوں کے والد،والدہ سوئم اور فسادیوں کا گرو انقلاب نہیں لاسکے تو قاسم و سلیمان کیا تیرمارلیں گے؟
عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ قاسم اور سلیمان امریکہ سیر سپاٹے کرنے گئے تھے وہ گھوم پھر کے واپس لندن پہنچ گئے ہیں، اگر وہ اپنے والد سے ملنا چاہتے ہیں تو شوق سے آئیں انکو کوئی نہیں روکے گا۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ ہاں البتہ اگر وہ انتشار پھیلانے آتے ہیں تو اسکی انکو اجازت نہیں ملے گی کیونکہ وہ غیرملکی شہری ہیں، اگر غیر ملکی بچوں نے ہی تحریک چلانی ہے تو یہاں موجود پی ٹی آئی قیادت کو شرم ضرور آنی چاہیے۔