ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ہائی کورٹ ؛ چوری مقدمہ سے بری ہونے والی ملازمہ کے شوہر کو حبس بے جا میں رکھنے کی درخواست غیر موثر قرار

اسلام آباد ہائی کورٹ ؛ چوری مقدمہ سے بری ہونے والی ملازمہ کے شوہر کو حبس بے جا میں رکھنے کی درخواست غیر موثر قرار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: اسلام آباد ہائیکورٹ  ہائی کورٹ میں چوری کے مقدمہ سے بری ہونے والی گھریلو ملازمہ کے شوہر کو مبینہ حبس بے جا میں رکھنے کے خلاف درخواست نمٹا دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق درخواست گزار رخسانہ بی بی نے اپنے شوہر کی بازیابی کے لیے حبس بے جا کی درخواست دائر کی تھی ،جسٹس انعام امین منہاس نے درخواست گزار گھریلو ملازمہ کے شوہر کی بازیابی درخواست پر سماعت کی ۔

درخواست  گزار کےوکیل نے موقف اختیار کیا کہ 28 مارچ کومقدمے میں باری ملازمہ کے شوہر کو گھر سے اٹھا کر پولیس اسٹیشن لوئی بھیر میں غیرقانونی حراست میں رکھا گیاتھا شوہر کو اس مقدمہ میں گرفتار کیا گیا جس میں نامزد ملزم نہیں ، حبس بے جا میں رکھنے کے خلاف اس عدالت میں پٹیشن دائر کی تو مجسٹریٹ کے سامنے پیش کر دیا گیا۔

اس مقدمہ میں درخواست گزار ملزمہ تھی جسے عدالت بری کر چکی، عدالتی فیصلے کی مصدقہ نقل ہمراہ ہے۔

جسٹس انعام امین منہاس نے ریمارکس دیتے ہوئے استفسار کیا کہ ہم حبس بے جا کی رٹ پٹیشن میں اس factual controversy کو طے نہیں کریں گے، آپ خود کہہ رہے ہیں کہ ایف آئی آر میں گرفتار کر کے مجسٹریٹ کے سامنے پیش کر دیا گیا ہے،اگر مجسٹریٹ کے سامنے پیش کر دیا گیا تو پھر حبس بے جا کی پٹیشن کیسے قابلِ سماعت ہے؟ 

جسٹس انعام امین منہاس نے کہا کہ اب آپ کے پاس متعدد قانونی آپشنز موجود ہیں، آپ وہ استعمال کر سکتے ہیں،آپ درخواست ضمانت، مقدمہ اخراج کی یا جسمانی ریمانڈ کے خلاف درخواست دائر سکتے ہیں۔

بعد ازیں اسلام آباد ہائیکورٹ نے حبسِ بے جا کی درخواست غیرموثر ہونے پر نمٹا دی۔