سٹی 42 : محکمہ سکول ایجوکیشن کی جانب سے آن لائن کلاسز کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
محکمہ سکول ایجوکیشن نے جمعہ کے روز آن لائن کلاسز کی اجازت دے دی۔ اس حوالے سے جاری کردہ مراسلے کے مطابق ہفتے میں4 دن فزیکل حاضری ، جمعہ کو آن لائن کلاسز ہوں گی ۔
فیصلے کا اطلاق پنجاب کے تمام پرائیوٹ و سرکاری سکولوں پر ہوگا ۔