ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امتحانی ڈیوٹی کیلئے پیما و ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے اساتذہ کو شامل کرنے کی تجویز

امتحانی ڈیوٹی کیلئے پیما و ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے اساتذہ کو شامل کرنے کی تجویز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض:امتحانی نظام میں بہتری اور تدریسی سرگرمیوں کے تسلسل کو برقرار رکھنے کیلئے نئے اقدامات پر غور شروع کر دیا گیا ہے۔ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن اور پیما کے اساتذہ کو بھی امتحانی ڈیوٹی پر تعینات کرنے کی تجویز زیر غور ہے تاکہ سرکاری اساتذہ پر بوجھ کم کیا جا سکے۔

ذرائع کے مطابق اس وقت میٹرک امتحانات میں تقریباً 7 ہزار سرکاری اساتذہ ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں جبکہ سرکاری اسکولوں کے 40 فیصد اساتذہ امتحانی ذمہ داریوں پر تعینات ہیں، جس کے باعث تعلیمی اداروں میں تدریسی نظام متاثر ہونے لگا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ اساتذہ کی کمی کے باعث داخلہ مہم بھی متاثر ہو رہی ہے، جس پر قابو پانے کیلئے سرکاری اسکولوں کے علاوہ دیگر تعلیمی اداروں کے اساتذہ کو بھی امتحانی ڈیوٹی میں شامل کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

اس سلسلے میں ایجوکیشن اتھارٹی نےبورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور سے زون اور ٹاؤن وائز اساتذہ کی تفصیلات طلب کر لی ہیں تاکہ بہتر منصوبہ بندی کی جا سکے۔

سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی  محمد طارق محمود کا کہناتھا کہ زون وائز ڈیوٹی کی تقسیم سے اساتذہ پر بوجھ کم ہوگا اور امتحانی نظام کو مؤثر بنایا جا سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ امتحانی نظام اور تدریسی سرگرمیوں میں توازن برقرار رکھنے کیلئے اقدامات جاری ہیں۔