سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے کل بجلی کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا اعلان متوقع ہے۔
رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کل پاورسیکٹر کے اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کریں گے۔
وزیراعظم اجلاس کے شرکاء سے اہم خطاب کریں گے اوران کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا اعلان متوقع ہے۔
رپورٹ کے مطابق اجلاس کل دوپہر 2 بجےبوگا،اجلاس میں اہم وفاقی وزاء بھی شرکت کریں گے۔