امانت گشکوری : وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ ججوں کے معاملے پر پی ٹی آئی اور اس کے بانی کے بیانات سپریم کورٹ کے از خود نوٹس کو سیاست کی نذرر کرنے کی مذموم کوشش ہے۔
ججوں کے معاملے پر دیے گئے باعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ بیرسٹر گوہر خود وکیل ہیں، انہیں علم ہونا چاہیے کہ 184 (3) کے تحت بنچ کی تشکیل کی گئی ہے۔ فل کورٹ نے ہی اعلامیہ جاری کیا تھا جس میں تحقیقات کا کہا گیا تھا۔ چیف جسٹس اور سینئر ججز کی کمیٹی کی صوابدید ہے کہ وہ کس معاملے پر کون سا بینچ تشکیل دیں۔ پی ٹی آئی اور اس کے بانی کا کہا قانون نہیں، آئین پر عمل ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اپنے دور میں ججوں کیخلاف ریفرنس بنانے والے مشورے نہ دیں تو بہتر ہوگا، عدلیہ کی آزادی سے متعلق اہم معاملے پر سیاست نہ کرنا ہی ملک اور عدلیہ کے لئے اچھا ہے۔