سینٹ انتخابات کا حتمی رزلٹ؛ اسحاق ڈاراور رانا محمود الحسن کامیاب قرار

سینٹ انتخابات کا حتمی رزلٹ؛ اسحاق ڈاراور رانا محمود الحسن کامیاب قرار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : سینٹ انتخابات کا حتمی رزلٹ آگیا، اسحاق ڈار 222 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے ۔

اسحاق ڈار کے مقابلے میں اپوزیشن کے امیدوار راجا انصر 81 ووٹ لے سکے ، ٹیکنوکریٹ کی نشست پر 7 ووٹ مسترد ہوگئے ۔ اس کے علاوہ  رانا محمود الحسن جنرل نشست پر اپوزیشن کے فرزند حسین کے مقابلے میں 224 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے۔ جنرل نشست پر اپوزیشن کے فرزند حسین 79 ووٹ لے سکے۔ جنرل نشست پر بھی 7 ووٹ مسترد ہوئے۔ 

اراکین کی جانب سے ایوان میں اسحاق ڈار کو کامیابی کی مبارکباد دی گئی۔