ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خبردار :اس حکم پر عملدرآمد نہ کرنے والے سکولوں کے خلاف ایکشن ہو سکتا ہے

school education department
کیپشن: dengue application
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض)سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے ڈینگی ایپلی کیشن ڈاﺅن لوڈ نہ کرنے کا نوٹس لے لیا،تمام سکولوں کو 100 فیصد ڈینگی ایپ ڈاﺅن لوڈ کرنے کی ہدایت احکامات نہ ماننے کی صورت میں متعلقہ ہیڈز کیخلاف کاروائی کا عندیہ دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے صوبہ بھر کے مختلف اضلاع کے سکولوں میں ڈینگی ایپلی کیشن ڈاﺅن لوڈ نہ کرنے کا نوٹس لے لیا۔سکول ایجوکیشن نے تمام سکول کو 100 فیصد ڈینگی ایپ ڈاﺅن لاڈ کرنے کی ہدایت کردی۔
 سکو ل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ہدایات کی گئی ہیں کہ فوکل پرسن ایپلی کیشن ڈاﺅن لوڈ کرکے تصاویر اپ لوڈ کریں گے۔تصاویر روزانہ کی بنیاد پر ڈینگی تدارک کیلئے کیے جانے والے اقدامات کی بھیجوائی جائیں گی۔سکول ایجوکیشن کے مطابق تصاویر اپ لوڈ کرنے سے ہی پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ درست ڈیٹا مانیٹر کرپائے گا۔سکول ایجوکیشن نے عندیہ دیا ہے کہ ڈینگی تدارک کیلئے اقدامات نہ کرنے والے سکولوں کیخلاف کاروائی کیجائے گی۔
واضح رہے کہ موسم گرما کی آمد آمد ہے اور مچھروں کی وجہ سے ڈینگی پھیلنے کاخدشہ ہے جس کے پیش نظر سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ صوبہ بھر کے مختلف اضلاع کے تمام سکولوں کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ 
خیال رہے کہ پہلے ہی پاکستان سمیت پوری دنیا میں کورونا کی وباءنے سر اٹھایا ہوا ہے اور پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 83 افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ پچھلے 24 گھنٹوں میں کورونا کے 5 ہزار 234 مزید نئے کیسز سامنے آئے۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 50 ہزار 170 ٹیسٹ کئے گئے کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 10 اعشاریہ 43 فیصد رہی۔این سی او سی کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں انتہائی نگہداشت والے کورونا مریضوں کی تعداد 3 ہزار 384 جبکہ ملک بھر میں کورونا سے انتقال کرنیوالوں کی مجموعی تعداد14ہزار613ہوگئی۔ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 6لاکھ78 ہزار165 اورملک میں کورونا کو شکست دے کرصحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد 6لاکھ 72 ہزار 05 ہوگئی۔