لاک ڈاؤن، ڈی آئی جی آپریشنز کے ایس پیز کو نئے احکامات

لاک ڈاؤن، ڈی آئی جی آپریشنز کے ایس پیز کو نئے احکامات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چوہدری) کورونا وائرس کے باعث شہر میں لاک ڈاؤن، ڈی آئی جی آپریشنز نے ایس پیز کو لاک ڈاؤن کے حوالے سے نئے احکامات جاری کر دیئے۔

ڈی آئی جی آپریشنز نے کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے لاک ڈاؤن کے حوالے سے ایس پیز کو نئے احکامات جاری کر دیے۔ ڈی آئی جی آپریشنز کی جانب سے دیے جانے والے احکامات کے مطابق ایک خاندان سے دو افراد بیماری یا گروسری کی خریداری کے لئے باہر جا سکتے ہیں۔

نئے احکامات کے مطابق ٹیک وے یا ہوم ڈلیوری کے لئے ریسٹورنٹس شاپ پانچ بجے کے بعد بھی کھولے جا سکتے ہیں جبکہ پی جی فلنگ مراکز اور گودام بھی شام پانچ بجے کے بعد بھی کھلے رہیں گے۔

ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق ٹرانسپورٹ کے ذریعے دوسرے شہروں اور ضلعوں میں جانے پر پابندی ہے۔ رائے بابر سعید کا کہنا ہے کہ پوسٹل اور کورئیر کی برانچز بھی کم سٹاف کے ساتھ کھلی رہیں گی جبکہ تندور، پھلوں اور سبزیوں کی دکانیں آٹا چکی بھی پانچ بجے کے بعد کھلی رہیں گی۔

دوسری جانب شہریوں نے سماجی فیصلے کی نصحیتیں ہوا میں اڑا دی ہیں،شہری موٹر سائیکل پر فیملی کے ہمراہ جبکہ رکشہ اور گاڑیوں میں تین تین چار چار کی صورت میں سوار ہو کر سڑکوں پر گھومتے رہے ہیں،جب پولیس روکتی ہے تو مختلف حیلے بہانے کرتے نظر آرہے ہیں.

سیکیورٹی اہلکاروں کا کہنا ہے کہ جب تک شہری خود ذمہ داری قبول نہیں کریں گے اس وقت تک سڑکوں پر رش کم نہیں ہوگا۔  شہریوں کو سوچنا چاہیے کہ جو کچھ کررہے ہیں حکومتی ادارے ان کی اور ان کے خاندان کی صحت اور تحفظ کے لیے کررہے ہیں۔