ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

"شہبازشریف دور کے اقدامات کو اپنانے سے کورونا وائرس کنٹرول ہوسکتا ہے"

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عمر اسلم: سابق صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر کاکہناہےکہ کرونا وائرس کی روک تھام کے لئے انتقامی ذہن کی بجائے شہبازشریف دور کےاقدامات کو اپنانے سے کرونا وائرس کنٹرول ہوسکتا ہے، شہبازشریف نے ڈینگی کی وبا جا طرح مقابلہ کیا وہی طریقی قوم کی جان بچا سکتا ہے.
سابق صوبائی وزیرسحر خواجہ عمران نذیر کاکہناہےکہ کرونا وائرس کے پیش نظر ڈاکٹرز،نرسز اور طبی عملے کو حفاظتی لباس، ماسک اور دیگر ضروری سامان پہنچایا جائے، حکومت نے کورونا کے خلاف جنگ لڑنے والے سپاہیوں کو خالی ہاتھ محاذ پر بھیجا ہوا ہے۔انھوں نےکہاکہ حکومت موجودہ بحران میں موبائل ہیلتھ یونٹس کو بروئے کار لاسکتی ہے ،ناسمجھ، ناتجربہ کار اور غیرسنجیدہ حکومت وقت اور وسائل ضائع نہ کرے، قوم کی جان کی قیمت سمجھے.