ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جماعت اسلامی کا دھرنا : وفاقی حکومت کا جماعت اسلامی سے مذاکرات کیلئے رابطہ

جماعت اسلامی کا دھرنا : وفاقی حکومت کا جماعت اسلامی سے مذاکرات کیلئے رابطہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: جماعت اسلامی کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف دھرنا  جاری ہے ۔ 

حکومت  نے  جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ سے رابطہ کیا ۔ حکومت  نے  جماعت اسلامی کے ساتھ مل بیٹھ کر معاملات کو افہام و تفہیم کے ساتھ حل کرنے پر مشاورت  کرنے پر زور دیا۔ جماعت اسلامی نے جواب دیا کہ  امیر جماعت اسلامی دورہ سندھ پر ہے انکی واپسی پر ملاقات ہوگی۔ 

حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان اس سے پہلے ملاقاتیں بھی ہوئی ہے۔جماعت اسلامی سے وفاقی حکومت کے رابطے پر جماعت اسلامی نے  تصدیق کردی۔

سیکریٹری اطلاعات جماعت اسلامی کے مطابق وزیر اعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ خان اور وفاقی وزیر احسن اقبال نے گزشتہ رات  نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ سے  رابطہ کیا، لیاقت بلوچ  کا کہنا تھا کہ حکومت مذاکرات چاہتی ہے تو ریلیف پیکج کے ساتھ  میز پر بیٹھے، حکومتی وزرا پیٹرولیم لیوی اور بجلی کی قیمتوں میں کمی کے جامع پلان کے ساتھ آئیں۔

جماعت اسلامی ہمیشہ عوامی ایشو کی بات کرتی ہے ۔اگر حکومت نے عوامی مطالبات نہ مانے تو اسلام اباد کی طرف مارچ کریں گے۔