ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب پبلک سروس کمیشن نے 7 تحریری اور 3 حتمی نتائج کا اعلان کر دیا

پنجاب پبلک سروس کمیشن نے 7 تحریری اور 3 حتمی نتائج کا اعلان کر دیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قیصر کھوکھر : پنجاب پبلک سروس کمیشن نے 7 تحریری اور 3 حتمی نتائج کا اعلان کر دیا ، واسا لاہور، ٹیپا اور آر ڈی اے میں بھرتی سمیت دیگر نتائج جاری کئے گئے ہیں۔

ترجمان پنجاب پبلک سروس کمیشن کے مطابق واسا لاہور میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن کی 3اسامیوں کیلئے14 امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب ہوئے ہیں۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹیپا کی 9 اسامیوں کیلئے45امیدوار، اسسٹنٹ ڈائریکٹرایڈمن کی ایک اسامی کیلئے 6امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب ہوئے۔ پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ ڈائریکٹوریٹ آف ڈرگ کنٹرول میں ریسرچ آفیسر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی2 اسامیوں کیلئے 10 امیدوارجبکہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر پروکیورمنٹ کی ایک اسامی کیلئے6 امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب قرار پائے۔ مائنز لیبرویلفیئرآرگنائزیشن، مائنزاینڈ منرلز ڈیپارٹمنٹ میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی ایک آسامی کیلئے5 امیدوار۔ سپیشل ایجوکیشن میں ڈپٹی ڈائریکٹرکی 4اسامیوں کیلئے24امیدوار، لوکل گورمنٹ میں میونسپل آفیسرفنانس کیلئے4امیدوار، پروفیسرآف آرتھوپیڈک سرجری کی ایک آسامی کیلئے ایک امیدوارکوحتمی طور پر کامیاب قراردیاگیا ہے۔جبکہ اسسٹنٹ پروفیسرآف ہیماٹالوجی کی آسامیوں پر5 امیدواروں کو حتمی طورپرکامیاب قرار دیا گیا ہے۔
 

Ansa Awais

Content Writer